استعفوں پرٹائم فریم نہیں دیا، معاملات جمہوری انداز سے حل کرنا چاہتے ہیں،ایاز صادق

 

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے ارکان کو استعفوں سے متعلق کوئی ٹائم فریم نہیں دیا، آخری وقت تک خواہش ہے کہ معاملات جمہوری انداز سے حل ہو جائیں جس دن تصدیق کا عمل مکمل ہوا اسی دن استعفے منظور کر لیں گے۔سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے میڈیا کے نمائندوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے ارکان کے استعفوں کی تصدیق کا عمل جلد شروع ہوگا ۔ پی ٹی آئی کے ارکان اکھٹے آئیں یا الگ تصدیق الگ الگ ہی ہوگی ۔ سردار ایاز صادق نے کہا کہ ارکان کو دوبارہ آنے کا جلد نوٹس بھیج دیا جائے گا۔ تحریک انصاف کے ارکان خود لیت و لعل سے کام لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آخری وقت تک خواہش ہے کہ معاملات جمہوری انداز سے حل ہو جائیں ۔ کسی شادی کی تقریب یا ریسٹورنٹ میں استعفے منظور نہیں کر سکتا، انتخابی اصلاحات کمیٹی کی مدت 25 اکتوبر کو ختم ہو جائے گی، سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ تحریک انصاف ارکان کو استعفوں سے متعلق کوئی ٹائم فریم نہیں دیا ۔ یہ تصدیق کرنی ہے کہ ہر رکن استعفیٰ رضاکارانہ طور پر دیا یا نہیں، جس دن تصدیق کا عمل مکمل ہوا اسی دن استعفے منظور کر لیں گے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.