وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ ماضی کے برعکس اس بار تمام حجاج کرام نے انتظامات پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پرویز رشید نے کہا کہ جب حج شروع ہوا تو کہا جا رہا تھا کہ حکومت کی قربانی ہو جائے گی لیکن اس کے باوجود حجاج کرام کیلئے بہترین انتظامات کئے گئے جن پر حجاج کرام نے بھی خوشی کا اظہار کیا اور 2 سال میں کوئی شکایت نہیں آئی جبکہ ماضی میں حاجیوں کے انتظامات سے متعلق بہت شکایات آتی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے حجاج کرام سے کھانے کی مد میں کوئی رقم وصول نہیں کی۔
Leave a Reply