انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ، ہیلی کاپٹر سے جاوید ہاشمی کے پمفلٹ گرائے گئے

 

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 149میں ضمنی انتخابات کے لیے مہم چلانے کا وقت ختم ہونے کے باوجود آزاد امیدوار جاوید ہاشمی کے پمفلٹ ہیلی کاپٹر سے گرائے جانیکا انکشاف ہوا ہے ، دوسری جانب الیکشن کمیشن کی جانب سے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فوٹیج طلب کر لی گئی ہے جسے دیکھنے کے بعد کوئی فیصلہ کیا جائے گا ۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 149میں جمعرات کو ہونے والے ضمنی انتخابات سے قبل مہم چلانیکا وقت ختم ہونے کے باوجود نجی طیارے سے جاوید ہاشمی کے انتخابی نشان والے پمفلٹ پھینکے گئے ۔ پمفلٹ پر جاوید ہاشمی کو ووٹ دینے کی اپیل کی گئی ہے ، طیارے سے پمفلٹ شہرکے مختلف علاقوں میں گرائے گئے ۔ اس موقع پر اپنا موقف دیتے ہوئے جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ انہیں طیارے سے اپنے پمفلٹ گرائے جانے کے واقعے کا علم نہیں ہے ۔دوسری جانب الیکشن کمیشن نے انتخابی مہم ختم ہونے کے باوجود جاوید ہاشمی کے پمفلٹ گرائے جانے کا نوٹس لے لیا ہے اور واقعے کی فوٹیج طلب کر لی گئی ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن اس واقعے کی مکمل تحقیقات کرے گا اور خلاف ورزی ثابت ہونے پر امید وار کو الیکشن کے لیے نا اہل یا چھ ماہ قید اور ایک ہزار جرمانہ بھی کیا جا سکتاہے ۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.