قوم کو بھیڑ بکریاں ، لاشیں قرار دینا قبول نہیں، عمران خان عوام سے معافی مانگیں، شرجیل میمن

 

سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ بد تمیزی کی سیاست کرنے کا کریڈٹ عمران کو جاتا ہے، انہوں نے عوام کو زندہ لاش اور پیپلزپارٹی کے کارکنوں کو بھیڑ بکریاں قرار دے کر عوام کی توہین کی ہے ، وہ عوام سے معافی مانگیں۔کراچی کے باغ جناح میں وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے سینیٹر سعید غنی اور دیگر رہنمائوں کے ہمراہ 18 اکتوبر کو ہونے والے جلسے کے انتظامات کا جائزہ لیا ۔ بعد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 18 اکتوبر کو کراچی میں تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا ۔ جلسے کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ۔ کارکن اور عوام بلاول بھٹو کی تقریر سننے کو بے قرار ہیں۔ کچھ لوگوں کو ہضم نہیں ہو رہا ہے کہ پیپلزپارٹی بڑا جلسہ کرنے جا رہی ہے۔عمران خان اپنی زبان کو قابو میں رکھیں ، بیان واپس لے کرعوام سے معافی مانگیں۔ ہر چیز برداشت کر سکتے ہیں ،عوام اور کارکنوں کی توہین برداشت نہیں کی جائے گی۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.