ملتان میں ضمنی انتخابات، لیڈی ہیلتھ ورکرز نے ڈیوٹی دینے سے انکار کردیا

 

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 149میں ضمنی انتخابات کے موقع پر لیڈی ہیلتھ ورکرز نے ڈیوٹی دینے سے انکار کردیا۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق لیڈی ہیلتھ ورکرز کاکہناتھاکہ معاوضہ کے بغیراُنہیں ڈیوٹی دینے پر مجبورکیاجارہاہے لیکن وہ بغیرمعاوضہ کے کام نہیں کرناچاہتیں ۔ اُنہوں نے مطالبہ کیاکہ ڈیوٹی کے لیے دباﺅ کی بجائے معاوضہ دیاجائے اور ڈیوٹی پولنگ سٹیشن کے اندر لگانے پر وہ ڈیوٹی دینے کو تیار ہیں ۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.