میں دہشتگردوں سے نہیں دہشتگرد مجھ سے خوفزدہ ہیں ،چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی

 

پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ انہیں دہشت گردی کی کوئی دھمکی نہیں ملی۔ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ دہشت گرد ان سے خوفزدہ ہیں، دہشت گرد حملے کی کوئی دھمکیاں نہیں ملیں، بہترہوگا کہ میڈیا سیکورٹی انتظامات اورجعلی دھمکیوں کی رپورٹنگ بند کردے۔یاد رہے کہ کچھ روز قبل سندھ کے محکمہ داخلہ کی جانب سے ایک مراسلہ جاری کیا گیا تھا، جس میں کالعدم تنظیم جنداللہ کی جانب سے بلاول بھٹوزرداری کونشانہ بنانے کا خدشہ ظاہرکیا گیا تھا۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.