نیٹو گن شپ ہیلی کاپٹرز کی ملک کی سرحدی حدود کی خلاف ورزی

 

نیٹو کے گن شپس سمیت پانچ ہیلی کاپٹرز پاکستان کی سرحدی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اندر گھس آئے جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق افغانستان میں تعینات نیٹو کے دو گن شپس سمیت پانچ ہیلی کاپٹروں طور خم کے مقام پر پاکستان کی سرحدی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اندر گھس آئے اور دس منٹ تک علاقے میں پرواز کرتے رہے جس کے نتیجے میں شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔ نیٹو ہیلی کاپٹر علاقے میں پرواز کرنے کے بعد کو ئی کارروائی کیے بغیر واپس چلے گئے جس پر لوگوں نے سکھ کا سانس لیا ۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.