وزیراعظم ، اپوزیشن لیڈر کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی پر تبادلہ خیال ہوا

 

وزیراعظم نواز شریف اور اپوزیشن لیڈر سید خورشید احمد شاہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس کے دوران دونوں رہنماﺅں نے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ وزیراعظم نواز شریف سے قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے ٹیلیفونک رابطہ کیا ، اس موقع پر اپوزیشن لیڈر نے وزیراعظم کو آگاہ کیا کہ سپریم کورٹ کے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے حوالے سے حکم نامے پرجلد جواب داخل کراﺅں گا جبکہ انہوں نے کہا کہ انتخابی اصلاحات کے بعد چیف الیکشن کمشنر کا تقرر ہونا چاہیئے اورکوئی اچھا سیاستدان یا بیوروکریٹ بھی چیف الیکشن کمشنر ہوسکتا ہے۔ اپوزیشن لیڈر نے وزیراعظم سے گفتگو کے دوران کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے لئے صرف سپریم کورٹ کا جج ہونے کی پابندی ختم ہونی چاہیئے جس کے لئے ترامیم کی جاسکتی ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے اپنے حکم نامے میں وفاق کو آئندہ 2 ہفتے میں چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کی ہدایت کی تھی۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.