پمفلٹ گرانا انتخابی مہم نہیں ، ذاتی دوست نے یہ خرچ کیا : جاوید ہاشمی

 

بزرگ سیاستدان جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ جہاز سے پمفلٹ پھینکناانتخابی مہم نہیں بلکہ یہ اشتہار ہے،اگرکسی کو قانون سمجھ نہیں آتا ہے تو کنٹینروالوں سے پوچھ لیں۔اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ ان کے ذاتی دوست ڈاکٹراظہربلوچ نے ہیلی کاپٹربک کرایا تھا اور اس پر 40ہزار روپے خرچہ آیا تھا ، لوگوں کی مہربانی ہے کہ انھوں نے خودمیری انتخابی مہم چلائی،پمفلٹ گرانے کے اخراجات اتنے تھوڑے ہوتے ہیں کوئی بھی گراسکتا ہے، تشہیری مہم کے اخراجات بھی کم ہوتے ہیں۔ انہوں نے شاہ محمود قریشی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ مخدوم صاحب قانون نہیں پڑھتے ہیں ۔ انہیں یاد دلانا چاہتا ہوں کہ 2002 ءمیں علامہ ڈاکٹر طاہرالقادری کو الیکشن کمیشن نے تشہیری مہم کی اجازت دی تھی۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.