Breaking News

صدر مملکت ممنون حسین نے قومی اسمبلی کا اجلاس 20 اکتوبر طلب کر لیا

 

اسلام آباد: صدرمملکت ممنون حسین نے 20 اکتوبر کی شام 4 بجے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں پاک بھارت سرحدی کشیدگی اور دیگر ملکی امور پر بحث ہوگی۔صدر مملکت ممنون حسین نے آئین کے آرٹیکل 54 (1) کے تحت قومی اسمبلی کا اجلاس 20 اکتوبر بروز پیر شام 4  بجے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں طلب کیا ہے۔ اجلاس میں معمول کی کارروائی کے علاوہ پاک بھارت سرحدی کشیدگی سمیت دیگر اہم ملکی امور پر بحث کی جائے گی۔ اجلاس کے دوران حکومت کی جانب سے منتخب ایوان کو ورکنگ باؤنڈری اور لائن آف کنٹرول کی موجودہ صورت حال پر بریفنگ کا بھی امکان ہے۔واضح رہے کہ ورکنگ باؤنڈری اور لائن آف کنٹرول پر بھارت کی جانب سے گزشتہ ایک ماہ سے اشتعال انگیزی جاری ہے اور پاک فوج بھی اس کا موثر جواب دے رہی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved