بھارتی جارحیت صرف ایل او سی کا مسئلہ نہیں، ایک بڑی گیم ہے: سرتاج عزیز

 

وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت صرف ایل او سی کا مسئلہ نہیں، ایک بڑی گیم ہے، امن کی کوششوں کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے، ہماری مسلح افواج پوری طرح تیار ہیں۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کا اجلاس ہوا جس میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے ایل او سی پر حالیہ کشیدگی سے متعلق بریفنگ دی۔ سرتاج عزیز نے کمیٹی کو بتایا کہ نریندر مودی کی انتخابی مہم پاکستان مخالف نعروں پر مشتمل تھی اور مودی سرکار مسئلہ کشمیر کو اپنے مفاد کیلئے استعمال کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کو باور کرا رہے ہیں بھارت دوطرفہ مذاکرات میں سنجیدہ نہیں جبکہ ایل او سی اور ورکنگ باﺅنڈری پر موثر جواب دیا جا رہا ہے، بھارت محدود جنگ یا سرجیکل سٹرائیکس کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.