جماعت اسلامی نے صحیح قیادت کے چناﺅ کے لیے عوام میں شعور اجاگرکرنے کے لیے 21نومبر سے ملک گیر ’تحریک پاکستان‘ چلانے کا اعلان کردیااور کہاکہ پانچ فیصد اشرافیہ نے ملک کو یرغمال بنارکھاہے ، ووٹ کے صحیح استعمال اور جمہوریت سے متعلق آگاہی دی جائے گی ۔منصورہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہاکہ حکمرانوں نے نظریہ پاکستان کو پامال کیا اور یہ نظریاتی سرحدوں کی بھی حفاظت نہیں کرسکے ۔ اُنہوں نے بتایاکہ مغلیہ دور کے بعد انگریز آئے تواُن کا ساتھ دیا اور قوم سے غداری کی ، انگریزوں کے جانے کے بعد اِنہی لوگوں نے اداروں پر قبضہ کرلیا اور بینکوں سے پیسہ لے کر کارخانے لگائے اور عوام کا استحصال کیا، ہرطرف سے قوم کو گھیرے میں رکھااور پاکستان دنیا میں تماشابن گیا۔سراج الحق کاکہناتھاکہ پانچ فیصداشرافیہ نے ملک وقوم کو یرغمال بنارکھاہے اوریہ عوام کو انصاف اورنہ ہی نظریہ پاکستان کے ساتھ وفاداری کا ثبوت دے سکے، ملک میں لسانی نفرت عروج پر ہے ،کراچی سے خیبرتک پاکستان جل رہاہے ، عام آدمی کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے ۔ اُنہوں نے بتایاکہ ملکی صورتحال کو دیکھتے ہوئے تکمیل پاکستان کے لیے 21,22,23نومبر سے ’تحریک پاکستان‘ شروع کی ہے جو لوگوں کاجذبہ ایک مرتبہ پھر زندہ کرے جیسے کہ قائد اعظم نے کیاتھا، لوگ ہرچیز لٹاکر بھی پاکستان پہنچنے ،تحریک سے ملک کو بحران سے نکالنے کی کوشش کی جائے گی ۔
Leave a Reply