Breaking News

وزیراعظم کی زیرصدارت سیاسی وعسکری قیادت کا اجلاس، داخلی اورعلاقائی صورتحال پرغور

 

اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت اعلیٰ سیاسی اور عسکری قیادت کا اجلاس ہوا جس میں داخلی اور علاقائی سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت اجلاس میں وزیر دفاع خواجہ آصف، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان، مشیر قومی سلامتی سرتاج عزیز، چیرمین جوائنٹ چیفس آف  اسٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود، آرمی چیف جنرل راحیل شریف، ڈی جی آئی ایس آئی ظہیرالاسلام اورنامزد ڈی جی آئی ایس آئی رضوان اختر نے بھی شرکت کی۔اجلاس کے دوران شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب سمیت ملک کی موجودہ سیکیورٹی صورت حال، خطے کے حالات اور علاقائی صورت حال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved