آپریشن ضرب عضب کی ناکامی تباہ کن ہوگی:اولسن

 

پاکستان میں امریکہ کے سفیر ریچرڈ اولسن کا کہنا ہے کہ وہ پاکستانی سیاسی و فوجی قیادت کے اس اعلان کو خوش آئند سمجھتے ہیں کہ شمالی وزیرستان میں جاری ملٹری آپریشن میں ”اچھے اور برے“ کی تفریق کئے بغیر تمام انتہا پسندوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے لیکن آپریشن کے بعد شدت پسند اگر دوبارہ اپنے ٹھکانے بنانے میں کامیاب ہوجاتے ہیں تو یہ پاکستان، افغانستان بلکہ سب کیلئے تباہ کن ہوگا۔ لندن میں قیام کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ امریکہ ٹی ٹی پی کو انتہائی خطرناک تنظیم سمجھتا ہے اور اس کےخلاف کارروائی میں ہم پاکستان کی بھرپور معاونت کررہے ہیں۔ پاکستان کی موجودہ سیاسی ہلچل پر امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ یہ ایک اندرونی معاملہ ہے اور اس میں امریکہ کسی ایک فریق یا جماعت کے حق یا خلاف نہیں۔ ہم جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں اور اگر آئین سے ماورا سیاسی تبدیلی کوشش کی گئی تو اسے ہماری حمایت حاصل نہیں ہوگی۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.