ایران کی ایک بار پھر پاکستان میں کارروائی کی دھمکی

 

تہران: ایرانی فوج کے ڈپٹی جنرل کمانڈنگ بریگیڈئر حسین سلامی نے  پاکستان کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگراس  نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی اور اپنی سرحد کو محفوظ نہ بنایا تو پاکستانی علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کریں گے۔ایران کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق بریگیڈیئر حسین سلامی کا کہنا تھا کہ پاسداران انقلاب کے انٹیلی جنس اداروں نے ہمسایہ ملکوں میں ایران مخالف گروپوں کی نقل و حرکت پر مسلسل نظر رکھی  اور یہ سرگرمیاں اس وقت ریکارڈ کی گئیں جب جیش العدل نامی بلوچ تنظیم نے فوجیوں کے علاوہ بلوچستان میں پاسداران انقلاب سمیت متعدد دیگر حکومتی اہداف پر حملوں کا ایک سلسلہ شروع کیا تھا۔بریگیڈیئر حسین سلامی کا کہنا تھا کہ ہم اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ ہر ملک کو دوسرے ممالک کے ساتھ کئے جانے والے معاہدوں کی پاسداری کرنی چاہئے، ہم اس کے خلاف ہیں کہ دوسرے ممالک سرحدی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کسی دوسرے ملک کے معاملات میں مداخلت کریں تاہم اگر پاکستان نے دہشت گردوں کو سرحدوں کی خلاف ورزی اور ایران مخالف کارروائیوں سے نہ روکا تو ہمارے پاس خود ان کے خلاف کارروائی کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہوگا

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.