سنٹرل جیل کراچی توڑنے کی سازش ناکام ، مزید دہشتگردگرفتار

 

رینجرز نے پہلے سے گرفتارافراد کی نشاندہی پر کارروائی کرتے ہوئے سنٹرل جیل توڑنے کی سازش ناکام بنادی اور آٹھ مشتبہ دہشتگردوں کوحراست میں لے لیا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق رینجرز نے سرنگ کھودنے والے افراد کی نشاندہی پر کارروائی کرتے ہوئے آٹھ ملزموں کا حراست میں لے لیا جن کے قبضے سے موبائل فون ، لیپ ٹاپ اور نقشے برآمد کرلیے گئے ۔ یہ کارروائیاں گلشن اقبال ، لیموں گوٹھ اور صفوراچورنگی کے قریب کی گئیں ۔ کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے ملزموں نے ابتدائی تفتیش میں انکشاف کیاکہ آٹھ محرم کو جیل کے گیٹ پر خود کش حملہ کرنا چاہتے تھے

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.