امریکی وزیر خارجہ جان کیری کا کہنا ہے کہ ملالہ یوسفزئی کا تعلیم کے لیے جدوجہد کرنا باعث فخر ہے، ملالہ نے اپنی مہم کے دوران بے پناہ عزم و ہمت کا مظاہرہ کیا، ان کو نوبیل انعام ملنا ہی اصل عید ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ میں عیدالاضحیٰ کے حوالے سے منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جان کیری کا کہنا تھا کہ اس خوشی کے موقع پرسب سے کم عمر نوبیل امن انعام حاصل کرنے والی مسلم لڑکی ملالہ پر سب کو فخر کرنا چاہیے جواپنے اوردوسروں کے حقوق کےلیے لڑی اورثابت قدم رہی۔
Leave a Reply