وزیر اعظم نے اپنے قریبی سیاسی رفقا کو اسلام آباد طلب کر لیا

 

حکومت اور عوامی تحریک کے درمیان دھرنے سے متعلق معاملات طے پانے کا امکان بڑھ گیا ہے۔ وزیر اعظم نے اپنے قریبی سیاسی رفقا کو مشاورت کیلئے اسلام آباد طلب کر لیا۔ وزیر اعظم نواز شریف عوامی تحریک کے دھرنے سے متعلق آج اہم مشاورت کریں گے۔ اس سلسلے میں وفاقی کابینہ کے ارکان کو اسلام آباد طلب کر لیا گیا ہے ۔ وزیراعظم سے جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق بھی ملاقات کریں گے اور عوامی تحریک کے دھرنے سے متعلق گفتگو کریں گے ۔ وزیر اعظم اہم مشاورتی اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس میں عوامی تحریک کے دھرنے سے متعلق معاملات طے پا جانے کا امکان ہے۔ اجلاس میں عوامی تحریک کو دھرنے کے بجائے جلسوں تک آمادہ کرنے کی پالیسی پر غور کیا جائے گا۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.