پی پی کل کراچی میں بھرپورطاقت کا مظاہرہ کریگی،خورشید شاہ

 

پیپلزپارٹی کے رہنما اور سینیر سیاست دان خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ سڑکوں پر بڑی تعداد میں پیدل قافلے آرہے ہیں، پیپلزپارٹی کل کراچی میں بھر پور طاقت کا مظاہرہ کرے گی۔قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے جلسہ گاہ کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفت گو میں کہا کہ جلسہ 18 اکتوبر کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ہے، بی بی شہید کے مشن کو آگے لے کر بڑھ رہے ہیں۔خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ جلسے جمہوریت کی خوبصورتی ہوتے ہیں، پی پی کے تمام جلسوں سے کراچی کا جلسہ مختلف ہوگا، پیپلزپارٹی کل کراچی میں بھرپورطاقت کا مظاہرہ کرے گی۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.