کامیابی پر اللہ کا شکر ، جاوید ہاشمی کی شکست حکمرانوں کی شکست ہے : عامر ڈوگر

 

قومی اسمبلی کی نشست این اے 149 سے کامیاب ہونے والے آزاد امید وار ملک عامر ڈوگر کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کا ممبر بن کر کس جماعت میں شامل ہونا ہے  اس کا فیصلہ بعد میں کروں گا۔غیر حتمی نتائج کے بعد منتخب ہونے والے امید وار عامر ڈوگر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جیت جانے پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں اور ان لوگوں کا بھی مشکور ہوں جنہوں نے ووٹ دے کر کامیاب بنایا۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور شاہ محمود قریشی کا خصوصی شکریہ ادا کرتا ہوں، یہ جاوید ہاشمی کی ہی نہیں بلکہ حکمرانوں کی شکست ہے جنہوں نے بھرپور سرکاری مشینری استعمال کی مگر ناکام رہے، تبدیلی کی لہر چل پڑی ہے اور میں اس کا حصہ بن چکا ہوں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ تبدیلی کی ہوا چل پڑی ہے ، آج کا الیکشن بارش کا پہلا قطرہ ثابت ہوا ہے۔جاوید ہاشمی سے متعلق بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومتی مشینری اور نقد رقم کے استعمال سے مجھے ہرانے کی کوشش کی گئی لیکن ملتان کی عوام نے حق کا ساتھ دیا۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.