Breaking News

اسلام آباد میں 2 ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ، جلسے، جلوسوں پر پابندی عائد

 

اسلام آباد : وفاقی دارالحکومت میں 2 ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ کردی گئی، جلسے، جلوسوں اور 5 سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی ہوگی، نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ڈپٹی کمشنر مجاہد شیر دل نے اسلام آباد میں 2 ماہ کیلئے دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جلسے، جلوسوں اور 5 سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی، ہوٹلوں، کرائے کے مکانوں میں انجان لوگوں کو رہائش دینے کی بھی سخت ممانعت ہوگی۔دفعہ 144 کے تحت وفاقی دارالحکومت میں کھلے عام اسلحہ لے کر چلنے پر بھی پابندی ہوگی۔واضح رہے کہ گزشتہ 2 ماہ سے اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کے دھرنے جاری ہیں جبکہ کئی مواقع پر پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں جن میںدرجنوں افراد زخمی ہوئے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved