Breaking News

سربراہ حقانی نیٹ ورک جلال الدین کا بیٹا انس ساتھی کمانڈر سمیت گرفتار ہوگیا

 

افغان سیکیورٹی فورسز نے افغان اور نیٹو افواج پر حملوں میں ملوث حقانی نیٹ ورک کے دو سینئر کمانڈروں کو گرفتار کر لیا ہے۔ افغان انٹیلیجنس ایجنسی نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سکیورٹی کے ترجمان حسیب صدیقی کے مطابق حقانی نیٹ ورک کے بانی جلال الدین حقانی کے بیٹے انس حقانی کے ساتھ ایک اور کمانڈر حافظ راشد کو بدھ کی رات گرفتار کیا گیا۔ حسیب صدیقی کا کہنا تھا کہ انہیں یقین ہے کہ گرفتار ہونےوالے کمانڈر، حقانی نیٹ ورک اور اس کی مرکزی کمانڈر تک رسائی رکھتے ہیں، انس حقانی کا نیٹ ورک کی حکمت عملیاں ترتیب دینے میں اہم کردار ہے اور وہ فنڈز اکٹھا کرنے کیلئے اکثر وبیشتر خلیجی ریاستوں کا دورہ کرتے رہتے ہیں۔ حقانی نیٹ ورک کو القاعدہ اور افغان طالبان کا اتحادی سمجھا جاتا ہے اور امریکہ اسے نیٹو اور افغان سیکیورٹی فورسز کیلئے سب سے خطرناک گروپ قرار دیتے ہوئے اسے عالمی دہشت گرد قرار دے چکا ہے۔ القاعدہ اور طالبان سے منسلک حقانی نیٹ ورک نے 2001 ءمیں افغان طالبان کے اقتدار سے چلے جانے کے بعد افغانستان میں غیر ملکی اور افغان فورسز پر کئی بڑے حملے کیے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved