Breaking News

سینٹ کی بھارت کیخلاف پاکستان کے کمزور موقف پر شدید تنقید، ملالہ کو مبارکباد

 

سینٹ اپوزیشن اراکین نے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی جارحیت سے متعلق حکومت کے کمزور موقف پر شدید تنقید کی ہے ، ملالہ یوسفزئی کو نوبل امن انعام ملنے پرمبارکباد کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔سینیٹ کے اجلاس میں پیپلزپارٹی کے سینیٹر بابر اعوان نے کہا کہ بھارتی جارحیت اور بھارتی وزیراعظم کے بیانات پر حکومت خاموش ہے ، سینیٹ کی معمول کی کارروائی معطل کر کے لائن آف کنٹرول کی صورتحال پر بحث کی جائے ، چیئرمین سینٹ نیئر حسین بخاری نے کہا کہ سرحدی صورتحال پر تحریک پیش ہونے پر بحث کرائی جائے گی ۔ سینٹ اراکین نے فضائی حدود استعمال کرنے پر نیٹو سے رقم وصول نہ کرنے پر تشویش کا اظہار کیا ۔ اے این پی کے سینیٹر حاجی عدیل نے ملالہ یوسفزئی کو نوبل پیس پرائز ملنے پر مبارکباد کی قرارداد ایوان میں پیش کی جو متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved