Breaking News

عامر ڈوگر نے جاوید ہاشمی کو شکست دے کر ملتان کا قلعہ فتح کرلیا

 

ملتان: ملک میں بدلتے ہوئے سیاسی ماحول نے ملتان کے ضمنی الیکشن میں رنگ دکھا دیا جہاں تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار عامر ڈوگر نے میدان مار لیا جبکہ تبدیلی کی اس لہر نے جاوید ہاشمی سے ان کی گدی چھین لی جس کے بعد باغی نے اپنی شکست تسلیم کرلی۔ملتان میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 149 پر ہونے والے ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کے سابق صدر جاوید ہاشمی اور عامر ڈوگر کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوا جس میں عامر ڈوگر کو ابتدائی نتائج سے ہی جاوید ہاشمی پر برتری حاصل رہی جو دیکھتے ہی دیکھتے ہزاروں ووٹوں کے واضح فرق تک جا پہنچی۔ ضمنی الیکشن میں جاوید ہاشمی اور عامر ڈوگر نے آزاد امیدواروں کی حیثیت سے حصہ لیا لیکن اس معرکے میں جاوید ہاشمی کومسلم لیگ(ن) اور عامر ڈوگر کو تحریک انصاف کی حمایت حاصل تھی۔ضمنی الیکشن کے نتائج جیسے جیسے سامنے آتے رہے جاوید ہاشمی اور عامر ڈوگر کی ووٹوں کی گنتی میں سیکڑوں سے ہزاروں کا واضح فرق نمایاں ہوتا گیا اور باغی کے نام سے مشہور تحریک انصاف کے سابق صدر نے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوارعامر ڈوگر کے آگے اپنی شکست کو تسلیم کرلیا۔ ضمنی انتخاب کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق عامر ڈوگر نے 52321 ووٹ حاصل کیے اور جاوید ہاشمی 38393 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے جبکہ پیپلزپارٹی کے امیدوار جاوید صدیقی کو 6326ووٹ ملے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved