Breaking News

پاکستان خطے میں داخلی اور خارجی امن کا خواہاں ہے، وزیراعظم نوازشریف

 

لاہور میں نیول وار کالج کی نئی عمارت کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ نئی عمارت کا افتتاح میرے لیے اعزاز کا باعث ہے، اس عمارت سے نیوی کی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد ملے گی اور پاک بحریہ کے جوانوں کو ملکی دفاع کے لیے موثر تربیت ملے گی جبکہ ادارہ دوست ممالک کے افسران کو تربیت دے کر بین الاقوامی تعلقات کی بہتری میں اہم کردار بھی ادا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملکی دفاع میں پاک بحریہ کا اہم کردار ہے جس میں بحریہ انفرادی اور اجتماعی لحاظ سے بہترین کردار ادا کررہی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ تجارتی سرگرمیوں کا بڑا حصہ بحر ہند کے ذریعے ہوتا ہے اس لیے کراچی شپ یارڈ میں بحری جہازوں کی تیار خوش آئندہ ہے جبکہ حکومت گوادر پورٹ کو بھی جلد از جلد مکمل کرکے عالمی سطح کی بندرگاہ بنانا چاہتی ہے جس کے لیے بنیادی سہویات فراہم کررہے ہیں اور جلد ہی گوادار میں جدید ہوائی اڈہ اور بجلی گھر بھی تعمیر کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں ایٹمی صلاحیت اور اہمیت کا حامل ملک ہے ہم اپنی سلامتی اور داخلی کودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے جبکہ خطے میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اہم جنگ لڑرہے ہیں کیونکہ پاکستان داخلی اور خارجی امن کا خواہاں ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved