Breaking News

کے پی کے میں 90 روز میں بلدیاتی انتخابات کرانے والے کہاں ہیں: عابد شیر علی

 

فیصل آباد میں وفاقی وزیر پانی و بجلی عابد شیرعلی نے کہا ہے کہ ملتان کا الیکشن جمہوریت کی فتح ہے۔ کے پی کے میں 90 روز میں بلدیاتی انتخابات کرانے والے کہاں ہیں۔ بل ادا نہ کرنے پر غریب آدمی کا میٹر کٹ سکتا ہے تو عمران خان کا کیوں نہیں۔ نڑوالا روڈ پر واسا کے پراجیکٹ کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عابد شیرعلی کا کہنا تھا کہ تعلیم عام کرنے والے بتائیں کہ کے پی کے میں ایک بھی استاد بھرتی کیوں نہیں کیا گیا جبکہ بلدیاتی انتخابات 90 روز میں کرانے والے اب کہاں ہیں ۔ کے پی میں سکیورٹی کی صورت حال خراب ہے 15 ماہ سے کوئی بھی انقلابی پروگرام نہیں لا سکیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا دوہرا معیار ہے ایک جانب پارلیمنٹ کو نہیں مانتے او استعفی دیتے ہیں جبکہ دوسری جانب الیکشن لڑ رہے ہیں ملتان کا الیکشن جمہوریت کی فتح ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر بل ادا نہ کرنے پر غریب آدمی کا میٹر کٹ سکتا ہے تو پھر عمران خان کا کیوں نہیں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved