اقوام متحدہ پاک ،بھارت کشیدگی کے خاتمے کے لیے کردار ادا کرے : مسعود خان

 

اقوام متحدہ میں تعینات پاکستان کے سفیر مسعود خان نے اقوام متحدہ پر زور دیا ہے کہ عالمی ادارہ لائن آف کنٹرول پر کشیدگی کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میںتعینات پاکستانی سفیر نے سیکرٹری جنرل بان کی مون سے ملاقات کی اور انہیں لائن آف کنٹرول کی موجودہ صورت حال سے آگاہ کیا۔ مسعود خان نے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باﺅنڈری پر کشیدگی کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے موجودہ تناظر میں مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے بھارت کے ساتھ جموں و کشمیر سمیت تمام دیرینہ تنازعات کے پرامن حل کی ضرورت پر بھی زور دیاتاہم ان کا کہنا تھا کہ اس مقصد کے لیے کنٹرول لائن اور ورکنگ باﺅنڈری پر امن و سکون ضروری ہے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.