جب تک جیالے ہیں جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں، ڈاکٹر فہمیدہ مرزا

 

کراچی : سابق اسپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کا کہنا ہے کہ ملکی بقاء کی جنگ پیپلزپارٹی لڑ رہی ہے، بہت سے سیاستدان خود کو بھٹو سمجھتے ہیں، پی پی چاروں صوبوں کی زنجیر ہے، جب تک جیالے ہیں جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں۔

کراچی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا کہ ملکی بقاء کی جنگ پیپلز پارٹی لڑرہی ہے، ایل او سی پر شہید اہلکاروں کو سلام پیش کرتی ہوں، وطن کیلئے قربانیاں دینے والوں کو سلام پیش کرتی ہوں، بلاول کی تقریر کے بعد نئے جوش سے لوٹیں گے، مخالفین سے کہتے ہیں ‘‘نہ چھیڑ ملنگا نوںِ’’۔

انہوں نے کہا کہ عوام پر سرمایہ کاری ہو تو جمہوریت کو خطرہ نہیں، بہت سے سیاستدان اپنے آپ کو بھٹو سمجھتے ہیں، بھٹو کے راستے پر چلنا ہے تو ان کے فلسفے پر چلنا ہوگا، ملک میں اصل طاقت عوام ہے، ہمیں جہالت اور کرپشن کیخلاف جنگ لڑنی ہے۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ جانوں کا نذرانہ پیش کرنیوالوں کو سلام پیش کرتی ہوں، جب تک جیالے ہیں جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں، پیپلزپارٹی چاروں صوبوں کی زنجیر ہے، فہمیدہ مرزا نے جئے بھٹو، جئے عوام اور جئے پاکستان کے نعرے لگائے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.