مڈٹرم الیکشن حکومت کی صوابدید پر ہے: سراج الحق

 

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ مڈٹرم الیکشن حکومت کی صوابدید پر ہے۔ لاہور جلسہ سے نئی تحریک پاکستان کا آغاز کریں گے۔ ملک کی بقاء جمہوری جدوجہد میں ہے۔رحیم یار خان میں جماعت اسلامی کے ارکان سے خطاب کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ مڈٹرم الیکشن سے پہلے انتخابی اصلاحات ہونا ضروری ہیں۔ پانچ فیصد اشرافیہ نے ملک کے وسائل پر قبضہ کر کے عوام کو غلام اور سیاست جمہوریت کو یرغمال بنایا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں پچاس فیصد کرپشن بھی ختم ہو جائے تو ملک کو قرضوں کی ضرورت نہ پڑے۔ پاکستان کی نجات اور بقاء جمہوری جدوجہد میں ہے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.