پیپلز پارٹی کے جلسے سے مشتبہ شخص گرفتار کر لیا گیا

 

پیپلز پارٹی کے جلسے کے موقع پر ایک مشتبہ شخص کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے ،ملزم کے قبضے سے پولیس کا جعلی کارڈ بھی برآمد ہوا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ایم اے جناح روڈ مزار قائد کے قریب پولیس نے ایک موٹر سائیکل سوار کو روکا اور اس کی تلاشی لی تو اس کے قبضے سے پولیس کا جعلی کارڈ برآمد ہوا۔ ملزم ظاہر شاہ نے پولیس کو نجی کمپنی کا ملازم ظاہر کیا۔ ملزم نے بریگیڈ تھانے کے علاقے لائنز ایریا سے داخل ہونے کا اعتراف کیا۔ پولیس نے ملزم کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے اور فوری طور پر اس بات کی تفتیش کر رہی ہے کہ سخت سیکیورٹی کے باوجود کس طرح ایم اے جناح روڈ پر آ گیا۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.