سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے کہا ہے کہ چینی صدر کے دورہ پاکستان کی نئی تاریخوں کے تعین پر کام جاری ہے، وہ آئندہ چند ماہ میں پاکستان آئیں گے۔سیکریٹری خارجہ نے قائداعظم یونیورسٹی کے زیراہتمام کانفرنس خطاب سے خطاب میں کہا کہ چین کے صدر کا آئندہ چند ماہ میں پاکستان کا دورہ متوقع ہے، تاریخوں کو حتمی شکل دینے کیلئے کام جاری ہے، چینی صدر کے دورے کی منسوخی پر افسوس ہے مگر مشترکہ منصوبے برقرار ہیں۔اعزاز چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ مذاکرات کی معطلی کا ذمہ دار بھارت ہے، وزیراعظم نواز شریف نے بھارت جاکر نریندر مودی سے ملاقات اور مذکرات کی بحالی میں پہل کی تھی لیکن بھارت نے جواب میں مثبت اقدام کے بجائے پہلے سیکریٹری خارجہ سطح کے مذاکرات معطل کئے پھر کنٹرول لائن پر بلااشتعال فائرنگ کرکے
Leave a Reply