Breaking News

ایرانی فورسز کی پاکستانی حدود میں ایف سی کی گاڑی پر فائرنگ سے صوبیدار شہید، 3 اہلکار زخمی

 

کوئٹہ: ایرانی سیکیورٹی فورسز نے سرحدی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایف سی کی پیٹرولنگ کرنے والی گاڑی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں صوبیدار شہید اور 3 اہلکار زخمی ہوگئے۔پاک ایران سرحدی علاقے چوكاب میں ایف سی كی پیٹرولنگ پارٹی معمول كے گشت پر تھی كہ اس دوران موٹر سائیكلوں پر سوار مشتبہ شرپسند دكھائی دیئے جس پر ایف سی اہلكاروں نے ان كا تعاقب کیا لیکن جیسے ہی ایف سی كی پیٹرولنگ پارٹی پاک ایران بارڈر کے قریب پہنچی تو ایرانی سیكیورٹی فورسز کے اہلکاروں نے پاکستانی حدود میں کئی کلو میٹر اندر تک داخل ہوکر ایف سی  پر بلااشتعال فائرنگ شروع كردی، ایرانی سیكیورٹی فورسز كی جانب سے فائرنگ كا سلسلہ تقریباً 6 گھنٹے تک جاری رہا جس کے نتیجے میں صوبیدار شہید اور 3 اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ فائرنگ سے ایف سی كی گاڑی بھی مكمل طور پر تباہ ہوگئی۔آئی جی ایف سی میجر جنرل محمد اعجاز شاہد نے ایرانی سیكیورٹی فورسز كی جانب سے فائرنگ كی شدید مذمت كرتے ہوئے كہا كہ مستقبل میں ایران كی جانب سے كسی بھی بلاجواز اور غیر قانونی جارحیت كا بھرپور انداز میں جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں پائیدار امن كے لئے پاكستان اور ایران كے درمیان اچھے تعلقات ناگزیر ہیں اور ضرورت اس امر كی ہے كہ دونوں ممالک كی سیكیورٹی فورسز مشترکہ طریقہ کار کے تحت پاک ایران سرحد

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved