Breaking News

جوڈیشل کمیشن نے پی سی او فیصلے سے برطرف جج کی دوبارہ تعیناتی کی سفارش کردی

 

جوڈیشل کمیشن نے پہلی مرتبہ پی سی او فیصلے سے متاثرہ کسی سابق جج کی بطور جج تقرری کی سفارش کردی، لاہور ہائیکورٹ کے سابق جج علی اکبر قریشی پی سی او فیصلے کے نتیجے میں برطرف ہوئے جبکہ پی سی او فیصلے سے متاثرہ ایک اور زیر غور سابق جج انوارلحق پنوں کی تقرری کو منظوری نہیں مل سکی ان کے معاملے پر دوبارہ غور ہوگا۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں اعلیٰ عدلیہ میں ججوں کی تعیناتی کیلئے قائم جوڈیشل کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ میں 8 اور پشاور ہائیکورٹ میں 4 ایڈیشنل ججوں کی تقرری کی سفارش کردی، اٹارنی جنرل سلمان اسلم بٹ بیرون ملک ہونے کی وجہ سے اجلاس میں شرکت نہ کرسکے، لاہور ہائیکورٹ میں تقرری کیلئے 11 ججوں کے ناموں کا جائزہ لیا جن 8 ناموں کی سفارش کی گئی ان میں قاضی امین، مرزا وقاص رﺅف، شاہد کریم، چودھری مشتاق احمد، خالد محمود ملک، علی اکبر قریشی، مسعود عابد نقوی، چودھری محمد اقبال جبکہ پشاور ہائیکورٹ کیلئے قلندر خان، غضنفر خان، محمد یونس تھہیم اور حیدر علی خان کے نام شامل ہیں، لاہور ہائیکورٹ میں تقرری کیلئے متعلقہ چیف جسٹس نے 11 ناموں کی سفارش کی تھی جن میں سے دو نام انوارالحق پنوں اور شہرام سرور چودھری کے نام موخر کردئیے گئے جبکہ محمد ابراہیم خان کا نام مسترد کردیا گیا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved