Breaking News

پولیو کے تین مزید کیسز سامنے آ گئے، تعداد 210 تک پہنچ گئی

 

ملک میں ایک ہی دن میں پولیو کے تین کیسز سامنے آگئے ہیں جس کے بعد رواں سال ملک بھر میں پولیو کیسز کی تعداد 210 تک پہنچ گئی ہے ۔ ایک ہی دن سامنے آنے والے تینوں پولیو کسیز کا تعلق فاٹا سے ہے جن میں دو بچیاں اور ایک بچہ شامل ہے۔ خیبر ایجنسی کی 18 ماہ کی بچی پولیو کا شکار ہو کر معذور ہو گئی ہے، خیبر ایجنسی ہی کا دس ماہ کا بچہ بھی پولیو وائرس کا شکار ہو گیا ہے جبکہ جنوبی وزیرستان میں بھی 8 ماہ کی بچی پولیو وائرس سے معذور ہو گئی ہے۔ رواں برس ملک بھر میں پولیو کیسز کی تعداد 210 تک پہنچ گئی ہے۔ اس سے قبل اتنے زیادہ کیسز 1987 ءمیں سامنے آئے تھے۔ رواں سال فاٹا میں ابتک 139، کے پی کے میں 43، سندھ میں 19، پنجاب میں تین اور بلوچستان میں چھ پولیو کیسز سامنے آئے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved