بھارتی فوج کی ورکنگ باؤنڈری پربلااشتعال فائرنگ،پاکستان کابھی منہ توڑجواب

 

ورزی کرتے ہوئے پاکستانی علاقوں پر شدید فائرنگ اور گولا باری کی گئی، جس پر پاکستان رینجرز کی جانب سے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا گیا۔

سیالکوٹ کی ورکنگ باؤنڈری اتوار کی علی الصبح ایک بار پھر فائرنگ اور گولا باری سے گونج اٹھی، بھارت کی جانب سے ورکنگ باؤنڈری کے ساتھ بھارتی جنونی فوجیوں کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ کی گئی، تاہم خوش قسمتی سے حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ورکنگ باؤنڈری پربھارت کی بلااشتعال فائرنگ کاسلسلہ جاری ہے، بھارتی فوج نے سیالکوٹ کے قریب ورکنگ باؤنڈری پر پکھلیاں سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی، پاکستانی فوجیوں نے بھی بھرپورجوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فائرنگ سے ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.