Breaking News

حکمرانوں نے پورے پاکستان کو گلو بٹ اسٹیٹ بنا رکھا ہے، طاہر القادری

 

لاہور : علامہ طاہر القادری کہتے ہیں کہ حکمرانوں نے پورے پاکستان کو گلو بٹ اسٹیٹ بنا رکھا ہے، رانا ثناء کی کابینہ میں واپسی سے کوئی فرق نہیں پڑے گا، جلد جلسہ گاہ پہنچنے کی کوشش کررہے ہیں۔

سماء سے ٹیلی فون پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر علامہ طاہر القادری کا کہنا ہے کہ انقلاب دھرنے کی کامیابی نظر آرہی ہے، لوگ انقلاب کیلئے گھروں سے باہر آرہے ہیں، جلد جلسہ گاہ پہنچنے کی کوشش کررہے ہیں، انقلاب کا بہت بڑا ٹیک آف دیکھ لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن پر خون کا بدلہ خون ہوگا، رانا ثناء کی کابینہ میں واپسی سے کوئی فرق نہیں پڑے گا، حکمرانوں نے پورے پاسکتان کو گلو بٹ اسٹیٹ بنا رکھا ہے۔

طاہر القادری کہتے ہیں کہ لوگ پی اے ٹی کے پرچم تلے اکٹھے ہوجائیں گے، چوہدری برادران رش کے باعث ٹھوکر نیاز بیگ پر استقبال کیلئے نہیں آسکے، خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کیلئے پالیسی کا فیصلہ جلد کرینگے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved