عمران خان کو استعفے کے مطالبے سے پیچھے ہٹنا پڑے گا: اعتزاز احسن

 

پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ مڈٹرم انتخابات ہوں گے نہ دور دور تک مارشل لاء کے امکانات ہیں۔ نواز شریف مستعفی نہیں ہوں گے عمران خان کو اپنے مطالبے سے پیچھے ہٹنا پڑئے گا۔ لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم اچھی مہمان ہے کبھی آتی ہے اور کبھی چلی جاتی ہے۔ ایم کیو ایم سندھ حکومت کے بغیر نہیں رہ سکتی۔ موجودہ سیاسی صورتحال میں مارشل لاء کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ مڈٹرم انتخابات ہوں گے نہ دور دور تک مارشل لاء کے امکانات ہیں۔ مینار پاکستان پر جلسے کے بعد طاہر القادری کی آنکھیں کھل جانی چاہئیں چند ہزار لوگوں کو لاکھوں کا مجمہ کہتے رہے۔ مسلم لیگ ق خیموں کی جماعت ہے انکا اپنا کوئی ووٹر نہیں۔ طاہر القادری کہتے تھے کہ اگست کے آخر تک حکومت چلی جائے گی، شیخ رشید کہتے تھے کہ بڑی عید سے قبل قربانی ہو گی۔ شہباز شریف کہتے تھے کہ چھ ماہ میں لوڈ شیڈنگ ختم ہو گی مگر کام کسی کی خواہش پر نہیں ہوتا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نواز شریف کو نہیں بلکہ جمہوریت کو بچا رہی ہے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.