کراچی کو ”نامعلوم افراد” کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑیں گے: شرجیل میمن

 

سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ بیانات کو لے کر فساد کی بات نہیں کرنی چاہیے۔ ایم کیو ایم جذباتی فیصلوں پر نظر ثانی کرے۔ اُمید کرتے ہیں کہ ایم کیو ایم جذباتی فیصلے نہیں کرے گی۔ افسوس کی بات ہے کہ بلاول کے پیارمحبت کے پیغام کوسمجھا نہیں گیا۔سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل میمن کا پریس کانفرنس سے خطاب میں کہنا تھا کہ ہم بیساکھیوں کے سہارے نہیں چل رہے ہیں۔ مفاہمت کی وجہ سے خاموش ہیں۔ کوئی یہ نہ سمجھے کہ ہمارے پاس جواب نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری سب کی شناخت پاکستانی ہے۔ ملک میں ایشوز پر سیاست ہونی چاہیے۔ بیانات کو لے کر فساد کی بات نہیں کرنی چاہیے۔ خورشید شاہ نے اپنے بیان پر معافی بھی مانگی۔ خورشید شاہ کے بیان کے باب کو بند ہونا چاہیے کیونکہ ہماری لیڈرشپ آج بھی مفاہمت کی پالیسی چاہتی ہے۔ ہم تنقید کا جواب برائے تنقید نہیں دینا چاہتے۔ پیپلز پارٹی کارکنان کے جذبات سے بھی لاعلم نہیں ہے۔ پیپلز پارٹی کی لیڈرشپ پر جو الفاظ استعمال ہوئے اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ تمام تنقید الزامات کا بھرپور جواب دیا جا سکتا ہے۔ سندھ دھرتی ماں ہے, اس کی کسی صورت تقسیم نہیں ہونے دیں گے.

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.