Breaking News

سرتاج عزیز کی افغان صدر اور چیف ایگزیکٹو سے ملاقات، دورہ پاکستان کی دعوت

 

کابل میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے افغان صدر اشرف غنی اور چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ سے ملاقاتیں کیں۔ سرتاج عزیز نے افغان صدر کو وزیر اعظم نواز شریف کا پیغام پہنچایا اور دورہ پاکستان کی دعوت دی۔سرتاج عزیز نے کابل میں افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات میں انہیں وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے پیغام دیا اور انہیں پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔ جسے اشرف غنی نے قبول کر لیا۔ سرتاج عزیز نے کہا کہ پاکستان دونوں ملکوں کے تعلقات کومزید فروغ دینے کا خواہش مند ہے۔ افغان صدر کا کہنا تھا دورہ پاکستان میں دو طرفہ تعاون کے 5 سالہ پروگرام پربات کریں گے۔ مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے افغان چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ سے بھی ملاقات کی۔ انہیں وزیراعظم نواز شریف کا پیغام پہنچایا اور دورہ پاکستان کی دعوت دی۔ عبد اللہ عبداللہ نے کہا دونوں ملکوں کو تعلقات کے فروغ کے لیے مل کرکام کرنا چاہیے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved