Breaking News

پیپلزپارٹی کی قیادت پرحملےکوبرداشت نہیں کرینگے،شرجیل میمن

 

صوبائی وزیر اطلاعات اور پی پی کے رہ نما شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ الزمات لگانے کے بعد جواب سننے کا حوصلہ بھی ہونا چاہیئے، الزمات بہت سنگین ہیں، پارٹی کا دفاع مجھ پر فرض ہے، انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت پر حملے کو برداشت نہیں کرینگے۔سندھ اسمبلی کا ہنگامہ خیز سے بھرپور اجلاس شروع ہوا تو متحدہ اراکین نے جوشیلے انداز میں اپنے جذبات کا اظہار کیا، متحدہ رہنماؤں کے خطاب اور بائیکاٹ کے بعد صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے مائیک سنبھالا اور پارٹی کے وفادار ہونے کا حق ادا کیا۔ شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ خورشید شاہ نے اپنے بیان پر اسی دن وضاحت کر دی تھی، تو دوسری جانب بلاول اور زرداری نے بھی جلسے میں مفاہمت کی بات کی۔انہوں نے کہا کہ ہر شخص کو اپنی پارٹی کا احترام ہونا چاہیئے، پیپلز پارٹی کی قیادت پر حملے کو ہم برداشت نہیں کرینگے،الزمات بہت سنگین ہیں، لوگ تنقید کرتے ہیں تو تنقید سننے کا بھی حوصلہ ہونا چاہیئے۔شرجیل میمن نے کہا کہ ہمارے دوست 20 سال سے حکومت میں ہیں، کے ایم سی اور واٹر بورڈ میں 18 اور 19 گریڈ میں بھرتیاں ہوئیں، ان براہ راست بھرتیوں کا اختیار تو وزیراعلیٰ کے پاس بھی نہیں ہے، کے ایم سی اور واٹر بورڈ کے ملازم ٹارگٹ کلنگ میں ملوث نکلے۔صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کیلئے لاڑکانہ کی طرح کراچی بھی عزیز ہے، ٹارگٹ آپریشن کے دوران دہشت گرد گرفتار ہو رہے ہیں، ٹارگٹ آپریشن کے ری ایکشن میں پولیس اہل کار شہید ہوئے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved