وفاقی حکومت کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرتے ہوئے موجودہ ٹیرف ہی برقرار رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، یہ فیصلہ وزیر اعظم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر کیا گیا۔دوسری جانب حکومت نے نیپرا کی طرف سے ایکوالائزیشن سرچاج کے نام پر 23 پیسے فی یونٹ اضافہ کرنے کی درخواست مسترد کر کے ماہ اگست کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں نومبر کے مہینے میں 30 پیسے فی یونٹ ریلیف دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔ واضح رہے بجلی کا موجودہ ٹیرف 11.52روپے بھی یونٹ ہے۔
Leave a Reply