طاہر القادری محسن ، عمران خان میرے ماموں ہیں،عدلیہ اور میڈیا سے مطمئن ہوں، گلوبٹ

 

گلوبٹ نے طاہر القادری کو اپنا محسن اور عمران خان کو ماموں قرار دے دیا ، کہتا ہے طاہر القادری سے کوئی لڑائی نہیں ، بدمعاش نہیں ہوں ، گلوبٹ کا دوسرا نام پاکستان ہے۔وہی روایتی انداز کی چڑھی ہوئی مونچھیں ، کالا چشمہ پہنے اور سفید شلوار قمیض میں ملبوس یہ گلو بٹ ہیں ، وہی گلو بٹ جنہیں ٹی وی سکرینوں پر لوگوں نے ماڈل ٹاؤن میں ڈنڈے سے گاڑیوں پر ہلہ بولتے دیکھا تھا ۔ آج کل ان کے دل کی حالت بدل گئی ہے اور انہوں نے نمازوں میں دل لگا لیا ہے ۔ گلو بٹ عدلیہ ، وکلاء اور میڈیا سے مطمئن ہیں اور طاہرالقادری کے بھی ممنون ہیں، کہتے ہیں ان سے کوئی لڑائی نہیں ، میرے والد صاحب کی طرح ہیں اور اگر والد بیٹے کو یاد کرے تو کوئی بات نہیں ، گلو بٹ نے عمران خان سے بھی اپنے تعلق کا اظہار اپنے مخصوص انداز میں کیا اور کہا کہ عمران خان میرے ماموں ہیں اور اگر بھانجے کے بارے میں کچھ کہتے ہیں تو برا نہیں ماننا چاہئے۔ گلو بٹ نے یہی پر بس نہیں کیا بلکہ خود کو پاکستان کی شناخت قرار دے ڈالا ۔ گلو بٹ کا دوسرا نام پاکستان ہے، پاکستان کا دوسرا نام گلو بٹ ہے ادھر گلو بٹ کے وکیل کا کہنا ہے کہ گلو بٹ نے ایسا کوئی کام نہیں جس کے تحت دہشتگردی کی دفعات لگائی جا سکیں ، امید ہے وہ باعزت بری ہوں گے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.