Breaking News

عمران خان نے معافی نہ مانگی تو عدالت جاؤں گا،خورشیدشاہ

 

پیپلز پارٹی نے انتخابی اصلاحات پر پارٹی رہ نماؤں سے مشاورت کیلئے کل اجلاس بلا لیا، اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کہتے ہیں کہ عمران خان نے الزامات پر معافی نہ مانگی تو دو روز بعد عدالت سے رجوع کروں گا۔پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفت گو میں خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کو بھیجے گئے ہرجانے کے نوٹس کی مدت پوری ہونے میں دو دن باقی رہ گئے ہیں۔ عمران خان نے دو روز میں معافی نہ مانگی یا ہرجانہ ادا نہ کیا تو تو عدالت سے رجوع کروں گا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے مجھ پر کرپشن کے الزامات لگائے جو وہ ثابت نہیں کر سکے، اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے معاملے پر پیپلز پارٹی سپریم کورٹ میں اپنا جواب داخل کرے گی۔ انتخابی اصلاحات کے معاملے پر کل مشاورتی اجلاس طلب کیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved