انسداد پولیوٹیم کی گاڑی پربم حملہ،3افراد زخمی ہوگئے

 

باجوڑایجنسی میں انسداد پولیو ٹیم پر بم حملے میں ٹیم کی حفاظت پر مامور دو لیویز اہلکار اور ڈرائیور زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق باجوڑ ایجنسی کی تحصیل ماموند کے علاقے ڈبر میں انسداد پولیو مہم پر مامورٹیم کی گاڑی کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ اپنے فرائض انجام دے رہی تھی، بم حملے میں دو لیویز اہلکار اور گاڑی کا ڈرائیور زخمی ہوگیا جبکہ عملہ محفوظ رہا۔زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرکے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیاگیاہے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.