دبئی ٹیسٹ کا پہلا روز، پاکستان کی بیٹنگ جاری، احمد شہزاد، محمد حفیظ آئوٹ

 

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دبئی ٹیسٹ کے پہلے روز پاکستانی ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے، احمد شہزاد تین اور محمد حفیظ بغیر کوئی رن بنائے پویلین واپس لوٹ گئے۔17 اوورز کے اختتام پر پاکستانی ٹیم نے دو وکٹوں کے نقصان پر 29 رنز بنا لیے تھے۔اظہر علی 12 اور یونس خان 10 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔ پاکستانی ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور کہا کہ گزرتے وقت کے ساتھ وکٹ مزید سلو ہوگی جس سے پورا فائدہ حاصل کرنے کی کوشش کریں گے جبکہ آسٹریلیوی ٹیم کے کپتان مائیکل کلارک نے کہا کہ آسٹریلوی بائولرز کسی بھی وکٹ پر اچھی بائولنگ کی صلاحیت رکھتے ہیں۔حریف ٹیم کو کم سکور پر آئوٹ کرنے کی کوشش کریں گے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.