پاک فوج کا شمالی وزیرستان میں ملٹری آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے۔ فضائی کاروائی میں مذید 28 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ، ائی ایس پی آر کے مطابق، پاک فوج کے گن شپ ہیلی کاپٹروں نے شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں دہشتگردوں کے خفیہ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 28 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ ائی ایس پی آر کے مطابق، ہلاک ہونے والے دہشتگردوں میں غیرملکی بھی شامل ہیں۔
Leave a Reply