Breaking News

قومی سلامتی پالیسی اور تحفظ پاکستان آرڈیننس خلاف شریعت ہے: اسلامی نظریاتی کونسل

 

اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین مولانا محمد خان شیرانی نے کہا ہے کہ اسلامی نظریاتی کونسل نے تحفظ پاکستان ایکٹ کو عبوری طور پر خلاف شریعت قرار دیا ہے۔ حتمی فیصلہ دینے کے لئے قانونی، دفاعی اور سیاسی ماہرین سے رائے لی جائے گی۔ مولانا شیرانی کہتے ہیں حدود اور قصاص کے مقدمات میں خاتون جج نہیں بن سکتیں، عبوری فیصلہ دیا ہے۔
اسلام آباد میں اسلامی نظریاتی کونسل کے دو روزہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کے دوران مولانا محمد خان شیرانی نے کہا کہ کونسل نے تحفظ پاکستان قانون کو عبوری طور پر خلاف شریعت قرار دیا ہے۔ اس حوالے سے حتمی فیصلہ دینے کے لئے قانونی، دفاعی اور سیاسی ماہرین سے رائے لی جائے گی۔ فوج سرحدوں کی حفاظت کے لئے ہوتی ہے۔ مولانا محمد خان شیرانی نے بتایا کہ عمران خان کے خلاف ارسلان افتخار کا کوئی مراسلہ کونسل کو موصول نہیں ہوا۔ عمران خان کے خلاف بغیر دستخط کے ایک مراسلہ کونسل کو موصول ہوا تاہم اس پر غور نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ کونسل کے کسی رکن کے خلاف الزام پر مبنی قرارداد آئے گی تو سفارشات دیں گے۔ کونسل کی سفارشات پر صدر مملکت رکن کونسل کے خلاف کارروائی کر سکتے ہیں۔ مولانا محمد خان شیرانی نے کہا کہ حدود اور قصاص کے مقدمات میں خاتون جج نہیں بن سکتیں۔ عبوری فیصلہ دیا ہے۔ کسی خاتون کے کسی مذہب کو چھوڑنے کی صورت میں اس کا نکاح ختم نہیں ہوتا۔ شوہر کے مذہب چھوڑنے سے نکاح ختم ہوگا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved