اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانیوالے 14 ارکان کی رکنیت بحال، 64 تاحال معطل

 

اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے پر مزید 14 ارکان کی رکنیت بحال کردی گئی، الیکشن کمیشن نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا، 64 ارکان اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر تاحال معطل ہیں۔الیکشن کمیشن نے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے پر قومی اسمبلی، پنجاب اسمبلی، سندھ اسمبلی اور خیبر پختونخوا اسمبلی کے 14 ارکان کی رکنیت بحالی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ الیکشن کمیشن میں اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانیوالوں میں قومی اسمبلی کے 3، پنجاب اسمبلی کے 5، سندھ اسمبلی کے 2 اور خیبر پختخوانخوا اسمبلی کے 4 ارکان شامل ہیں۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اثاثوں کی تفصیلات نہ جمع کرانے پر قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے 64 ارکان کی رکنیت تاحال معطل ہے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.