بھارتی فوج کی شکرگڑھ،چارواہ سیکٹر پربلااشتعال فائرنگ، پاکستان کا بھرپور جواب

 

بھارتی فورسز نے شکرگڑھ اور چارواہ سیکٹر ورکنگ باونڈری پر بلااشتعال فائرنگ کی ہے ، پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا ہے۔ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز سیزفائر کی دوبارہ خلاف ورزی کرتے ہوئے شکرگڑھ ، چارواہ سیکٹر میں ورکنگ باونڈری پر بلااشتعال فائرنگ کی ہے۔ بھارتی سیکورٹی فورسز نے دیہی علاقوں میں سویلین آبادی کو بھی نشانہ بنایا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فائرنگ کے جواب میں پاکستانی سیکورٹی فورسز کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی گئی۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.