تحریک انصاف سیاسی نہیں دہشت گرد جماعت ہے،زعیم قادری

 

لاہور   :   پنجاب حکومت کے ترجمان زعیم قادری کا کہنا ہے کہ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں کو بند نہ کیا جائے، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے بدعہدی کرتے ہوئے شہریوں پر تشدد کیا، تحریک انصاف سیاسی نہیں دہشت گرد جماعت ہے۔

میڈیا بریفنگ کے دوران حکومت پنجاب کے ترجمان زعیم قادری کا کہنا تھا کہ عمران خان کی لاہور ميں شہريوں سے معذرت منافقت ہے، لاہور کے شہری تحريک انصاف کی ہڑتال ميں شريک نہيں ہوئے، عمران کارکنوں کو تشدد پر نہ اکسائیں، پی ٹی آئی نے بدعہدی کرتے ہوئے شہریوں پر تشدد کیا، تحریک انصاف سیاسی نہیں دہشت گرد جماعت ہے۔

ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ شہریوں پر تشدد کیا اور میٹرو بس کے شیشے توڑ ڈالے، زعیم قادری اپنی نیوز کانفرنس میں ویڈیو ثبوت بھی ساتھ لے آئے۔ ترجمان پنجاب حکومت زعیم قادری، عمران خان اور ان کی جماعت پر خوب گرجے برسے، ایک ویڈیو دکھاتے ہوئے بتایا کہ میٹرو بس کا لاکھوں روپے شیشہ توڑدیا، مسافروں کو منزل پرپہنچنے سےزبردستی روکا گیا۔

زعیم قادری نے یہ بھی دکھایا کہ کیسے نوکری پر جانے والے شخص پر تشدد کیا گیا، ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے لاکھوں ورکرز، اپنی قیادت کے حکم پر گھروں میں محصور ہیں، لیکن پی ٹی آئی نے بدعہدی کی، عام شہریوں پر تشدد کیا، اٹھارہ مقامات کا وعدہ کرکے چالیس مقامات بند کردیے، ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف سیاسی نہیں دہشت گرد جماعت ہے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.